نتخابی اصلاحات ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں انتخابی قوانین کے ڈرافٹ بل پر الیکشن کمیشن کا اعتراضات پیش

منگل 13 دسمبر 2016 16:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2016ء) قومی اسمبلی کی انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن کمیٹی کو بائیومیٹرک اور الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی خریداری اور استعمال سے متعلق بریفنگ دیں گے جبکہ اجلاس میں انتخابی قوانین کے ڈرافٹ بل پر الیکشن کمیشن کا اعتراضات بھی پیش کریں گے ۔

(جاری ہے)

ذیلی کمیتی کا 69 واں اجلاس کنونیئر وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوگا ۔

اجلاس میں کمیٹی کے سابقہ اجلاس کی سفارشات پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے ساھ سیکرٹری الیکشن کمیشن بائیو میٹرک اور الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی خریداری سے متعلق بریفنگ دیں گے جبکہ کمیٹی کی جانب سے انتخابی قوانین اور اصلاحات کے مجوزہ ڈرافٹ بل پر الیکشن کمیشن کے اعتراضات سے بھی آگاہ کریں گے اجلاس میں چیئرمین نادرا سمیت اعلی حکام شرکت کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :