ْکاروبار کرنے میں آسانیوں کے حوالے سے پاکستان کی عالمی رینکنگ تشویشناک ہے،مہرین انور راجہ

منگل 13 دسمبر 2016 16:20

ْکاروبار کرنے میں آسانیوں کے حوالے سے پاکستان کی عالمی رینکنگ تشویشناک ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2016ء) سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ بیرونی سرمایہ کار پاکستان نہیں آرہے اور پاکستانی سرمایہ کاروں کو ہر اساں کیا جارہا ہے ۔ کاروبار کرنے میں آسانیوں کے حوالے سے پاکستان کی عالمی رینکنگ تشویشناک ہے جس کی ایک بڑی وجہ ٹیکسوں کا پیچیدہ نظام ہے جسے آسان بنانے کی ضرورت ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو سیلز ٹیکس ایکٹ 1990کے سیکشن 38بی کا غلط استعمال روکے کیونکہ اس کی وجہ سے خوف و ہراس کی فضا پیدا ہورہی ہے ایف بی آر ٹیکس حکام کو خوف و ہراس کی فضا پیدا کرنے سے روکے۔ انہوں نے کہاکہ ٹیکس ہلکار ا ن کاروباری مقامات پر بغیر کسی پیشگی اطلاع یانوٹس کے داخل ہوجاتے ہیں جو کسی طرح بھی درست نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صوابدیدی اختیارات کا غلط استعمال اور کاروباری مقامات پر چھاپوں سے تاجر پریشان ہورہے ہیں۔

نجی شعبہ معاشی بحالی کے عمل میں حکومت کی مدد کرنا چاہتا ہے لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ اسے ریلیف دیا جائے۔تاجر ٹیکس ضرور دینا چاہتے ہیں مگر انہیں پریشان نہ کیا جائے ۔حکومت اپنی غفلت کی وجہ سے ٹیکس کاہدف حاصل نہیں کرسکی۔تاجر اور صنعت کار پہلے ہی پریشان ہیں حکومت انہیں مزید پریشان نہ کرے اور ان کے جائز مطالبات تسلیم کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :