یونان سے بے دخل 13پاکستانی اسلام آباد پہنچ گئے

منگل 13 دسمبر 2016 16:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2016ء) یونان سے بے دخل کئے گئے 13 پاکستانی اسلام آباد پہنچ گئے ۔ ایف آئی اے کے مطابق تمام پاکستانی غیر قانونی طور پر زمینی راستے سے یونان داخل ہوئے تھے ۔ایف آئی اے نے تمام پاکستانی شہریوں کو ایئر پورٹ پر گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے تھانے منتقل کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈی پورٹ کیے گئے پاکستانیوں میں چوہدری سجاد حسین ولد دیوان علی گجرات ، الماس علی ولد اکبر علی سیالکوٹ ، محمد ندیم ولد محمد شریف گجرات ، طارق محمود ولد بہادر خان گجرات ، محمد رضا ولد سید جیون سلطان شاہ جھنگ ، محمد ریاض ولد سراج دین سرگودھا ، علی رضا ولد فرزند علی گوجرانوالہ ، محمد زاہد ولد نذر حسین سیالکوٹ، الفش حسین ولد نذر حسین گجرات ، محمد انیس ولد محمد سرور بھمبر ، جمشید انور ولد محمد منور حافظ آباد ، کاشف مشتاق ولد مشتاق احمد گجرات اور فیضان حسین ولد عارف محمود بھٹی گجرات شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :