سندھ حکومت کا اورنج لائن منصوبے کا نام عبدالستار ایدھی سے منسوب کرنے کا فیصلہ

منگل 13 دسمبر 2016 16:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2016ء) سندھ حکومت نے اورنج لائن منصوبے کا نام مرحوم سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے اورنج لائن منصوبے کا نام تبدیل کر کے عبدالستار ایدھی کے نام سے منسوب کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے ۔ منصوبے کا نام تبدیل اور منسوب کرنے کا اعلان وزیر ٹرانسپور ٹ جلد کریں گے ۔منصوبے کا نام تبدیل کرنے کی تقریب اورنگی ٹان میں ہو گی ، منصوبے کا نام چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پر تبدیل کیا جا رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :