وفاقی محتسب سلمان فاروقی کی ہدایت پر دنیا بھر میں پاکستانی سفارت خانوں اور پاکستان میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا قومی دن پہلی بار 18 دسمبر کو منایا جائے گا

منگل 13 دسمبر 2016 15:33

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء) وفاقی محتسب سلمان فاروقی کی ہدایت پر دنیا بھر میں پاکستانی سفارت خانوں اور پاکستان میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا قومی دن پہلی بار 18 دسمبر کو منایا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس دن کو منانے کا مقصد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ملک کی ترقی اور خدمات کے لئے کوششوں کو سراہنا ہے۔ وفاقی محتسب سلمان فاروقی کی ہدایت پر یہ دن منایا جا رہا ہے۔ دنیا بھر میں پاکستانی سفارت خانوں میں اس دن کو منانے کے لئے بھرپور انتظامات کئے گئے ہیں۔ اس دن کی مناسبت سے پاکستانی سفارت خانوں میں سیمینارز، بحث و مباحثے اور نمائشوں کا اہتمام کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :