پہاڑوں کے عالمی دن کے حوالہ سے مارگلہ ٹریل 5 میں واک کا اہتمام

منگل 13 دسمبر 2016 15:33

پہاڑوں کے عالمی دن کے حوالہ سے مارگلہ ٹریل 5 میں واک کا اہتمام
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء) پہاڑوں کے عالمی دن کے حوالہ سے مارگلہ ٹریل 5 میں واک کا اہتمام کیا گیا۔ واک میں نجی سکولوں کے طلباء و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

پرائیویٹ سکول نیٹ ورک اسلام آباد کے صدر محمد افضل بابر اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے طلباء میں صحت مند سرگرمیوں کو فروغ ملے ہوگا۔ پہاڑ قدرت کا بہترین عطیہ ہیں، ان کی حفاظت ہمارا فرض ہے۔ واک میں شریک طلباء نے پلے کارڈز اور بینرز بھی اٹھا رکھے تھے۔