میانوالی ،ْغیر ت کے نام پر باپ نے بیٹی اور اس کے آشنا کو قتل کرد یا

منگل 13 دسمبر 2016 15:30

میانوالی ،ْغیر ت کے نام پر باپ نے بیٹی اور اس کے آشنا کو قتل کرد یا
واں بھچراں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2016ء) میانوالی کے نواحی علاقے واں بھچراں میں غیر ت کے نام پر باپ نے بیٹی اور اس کے آشنا کو قتل کرد یا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق واں بھچراں میں مظفر خان نے پسند کی شادی کیلئے گھر سے چلی جانے والی اپنی بیٹی م خ اور اسکے آشنا محمد احسان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہو گیا جس کی گرفتاری کیلئے پولیس نے ٹیم تشکیل دیدی ہے ۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے مطابق لڑکی اپنے ہمسائے محمد احسان کیساتھ پسند کی شادی گھر سے چلی گئی تھی جو گزشتہ رات گھر آئے تو لڑکی کے والد نے موقع پا کر دونوں پرفائرنگ کر دی جس کے نتیجے میںدونوں موقع پر جاں بحق ہوگئے واقعہ کے بعد دونوں کی لاشیں قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں اور ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :