گوجرانوالہ میں بغیر اجازت میکے جانے پر شوہر نے بیوی کو آگ لگا دی ، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

منگل 13 دسمبر 2016 15:30

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2016ء) تھانہ پیپلز کالونی میں شوہر نے بغیر اجازت میکے جانے پر بیوی کو آگ لگا دی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ کے نواحی علاقے پپلی والا میں ایک شخص نے سفاکی کی انتہا کر دی ، بغیر اجازت میکے جانے پر بیوی پر تیل چھڑکا اور آگ لگا دی ،ْخاتون کو تشویشناک حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ذرائع نے بتایا کہ دونوں میاں بیوی میں اکثر اوقات مختلف معاملات پر جھگڑا رہتا تھا تاہم ان میں صلح کرا دی جاتی تھی تاہم ملزم نے خاتون پر تیل چھڑک کا آگ لگا دی اور فرار ہو گیا ۔ اہل علاقہ نے پولیس کو واقعے کے اطلاع دی جس کے بعد خاتون کو زخمی حالت میں ہسپتال لایا گیا ۔

متعلقہ عنوان :