ملتان ، عیدمیلاد النبی کے موقع پر پچاس من حلوہ تیارکرکے تقسیم کیا گیا

منگل 13 دسمبر 2016 15:23

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) ملتان میں عید میلاد النبی کے موقع پر مخیرحضرات کی طرف سے پانچ سو من وزنی دیگ میں پچاس من حلوہ تیارکرکے ہزاروں عقیدت مندوں میں تقسیم کیا گیا۔حلوہ کی تیاری میں ملک کے نامور کاریگروں نے حصہ لیا۔کاریگروں کے مطابق حلوے کی تیاری کیلئے 400 کلو سوجی، 500 کلو چینی، 300 کلو میوہ جات اور 200 کلو دیسی گھی کا استعمال کیا گیا۔

حلوے کی تیاری میں 8گھنٹے لگے۔

(جاری ہے)

آستانہ فریدیہ ممتاز آباد کے زیراہتمام ہرسال عید میلاد النبی کے موقع پر یہ اہتمام کیا جاتا ہے۔حلوے کی تقسیم کے دوران درود وسلام پڑھنے کے ساتھ ملکی سلامتی کے لئے بھی خصوصی دعائیں مانگی گئی۔حلوہ کی تیاری کااہتمام کرنے والے مخیرحضرات کا کہنا تھا کہ وہ پچھلے کئی سالوں سے یہ حلوہ حضرت محمد کی عقیدت اور محبت میں تیار کرتے ہیں اور اسے ہزاروں افراد میں ثواب کی نیت سے تقسیم کیا جاتا ہے۔ مخیر حضرات کا کہنا تھا کہ آئندہ سال حلوے کی مقدار کو بڑھا کر روایت کو برقرار رکھا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :