Live Updates

پاناما لیکس پر پیپلزپارٹی کی2موقف ،چندلوگ4 نکات پر بات کر کے رعایت لینا چاہتے ہیں،27 دسمبر کے بعد پیپلز پارٹی کی نئی پالیسی کا معلوم ہو سکے گا ،پاناما لیکس کے معاملے پرملک بھرمیں جلسے کرنے کا فیصلہ کیا ، ممکن ہے کہ2017کے حالات الیکشن کی مجبوری بن جائیں،پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ بھارت کے ارادوں کو نیست و نابود کردیں گے

ْپاکستان تحریک انصاف کے وائس چئیرمین مخدوم شاہ محمودقریشی کی ملتان میں میں میڈیا سے گفتگو

منگل 13 دسمبر 2016 15:23

پاناما لیکس پر پیپلزپارٹی کی2موقف ،چندلوگ4 نکات پر بات کر کے رعایت لینا ..
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چئیرمین مخدوم شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ پاناما لیکس پر پیپلزپارٹی کی2موقف ہیں،چندلوگ4 نکات پر بات کر کے رعایت لینا چاہتے ہیں۔27 دسمبر کے بعد پیپلز پارٹی کی نئی پالیسی کا معلوم ہو سکے گا ۔پاناما لیکس کے معاملے پرملک بھرمیں جلسے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عمران خان نے 14دسمبرکو پارٹی کامشاورتی اجلاس طلب کیاہے جس میں ،پاناما کیس میں پیشرفت کاجائزہ لیاجائیگا۔ ممکن ہے کہ2017کے حالات الیکشن کی مجبوری بن جائیں۔پوری قوم کشمیر کی تحریک کیلئے اکٹھی ہے ،بھارت کے ارادوں کو نیست و نابود کردیں گے۔ملتان میں عید میلادالنبی ؐ کے جلوس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ قطری شہزادوں نے بھکرمیں غریب کسانوں کی فصلیں تباہ کردی ہیں۔

(جاری ہے)

پوری دنیامیں تلورکومحفوظ کرنیکامطالبہ ہورہاہے۔خیبر پختونخوا میں تلور کے شکار پر پابندی عائد کی جائے گی۔پیپلزپارٹی کے حوالے سے شاہ محمودقریشی نے کہا کہ پیپلزپارٹی پہلے سڑکوں پرآنیکافیصلہ کرے،پیپلزپارٹی میں2دھڑے ہیں۔پیپلز پارٹی ابھی گومگوکی صورتحال کا شکار ہے۔چندلوگ4 نکات پر بات کر کے رعایت لینا چاہتے ہیں۔دیکھناہوگاکہ پیپلزپارٹی27دسمبرکوکیاکرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں عوام سے رجوع کرنے کا حق سیاسی جماعتوں کو ہوتا ہے۔پاناما لیکس کے معاملے پر کرپشن چھپانے پر ملک بھرمیں جلسے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس دوران عوام کو حکومت کی کرپشن اور لوٹ مار بارے اگاہ کیا جائے گا۔یہ جلسے دوبارہ سماعت شروع ہونے تک جاری رہیں گے۔میاں نوازشریف نے ایوان میں جھوٹ بولا اور ان کے وکلاء بھی غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 14دسمبرکومشاورتی اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں ،پاناما کیس میں پیشرفت کاجائزہ لیاجائیگا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے غیرذمہ دارانہ بیانات کی پرزورمذمت کرتے ہیں۔بھارت اپنی داخلی کمزوریوں کا ملبہ دوسروں پر نہ ڈالے۔پوری قوم کشمیر کی تحریک کیلئے اکٹھی ہے۔بھارت کے ارادوں کو نیست و نابود کردیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ ایڈمنسٹریشن کی پالیسی کاابھی کہناقبل ازوقت ہے، منتظرہیں کہ ڈونلڈٹرمپ کیسی ٹیم لاتے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات