عدالت عالیہ نے سپریم جوڈیشل کونسل میں ججزکے خلاف زیرالتوا شکایات پر کارروائی کیلئے مزید دلائل طلب کر لئے

منگل 13 دسمبر 2016 15:16

عدالت عالیہ نے سپریم جوڈیشل کونسل میں ججزکے خلاف زیرالتوا شکایات پر ..
لاہور۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء)لاہور ہائیکورٹ نے سپریم جوڈیشل کونسل میں ججزکے خلاف زیرالتوا شکایات پر کارروائی کیلئے دائردرخواست قابل سماعت ہونے کے حوالے سے مزید دلائل طلب کرلئے۔چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے قانون دان اے کے ڈوگر کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ اعلی عدلیہ کے ججز کے خلاف شکایات سپریم جوڈیشل کونسل میں زیر التوا ہیں، شکایات پر عرصہ دراز سے کسی جج کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی ،درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ قانون کی نظر میں سب برابر ہیں اور کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں لہذا سپریم جوڈیشل کونسل میں ججز کے خلاف زیر التوا شکایات پر جلد کارروائی کرکے ان شکایات پر فیصلہ کیا جائے جس پر عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے کے حوالے سے مزید دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت11` جنوری تک ملتوی کر دی۔