سندھ ہائی کورٹ، غلام حیدر جمالی ،غلام قادر تھیبو اور دیگر پولیس افسران کے خلاف توہین عدالت کیس، خصوصی بینچ نہ ہونے کے باعث 16جنوری تک ملتوی کردی

منگل 13 دسمبر 2016 15:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2016ء) سندھ ہائیکورٹ میں سابق آئی جی غلام حیدر جمالی اور چیئرمین اینٹی کرپشن غلام قادر تھیبو اور دیگر پولیس افسران کے خلاف صحافیوں اور ذوالفقار مرزا کے ساتھیوں پر عدالتی گھیرائو کے دوران تشدد سے متعلق توہین عدالت کیس کی سماعت خصوصی بینچ نہ ہونے کے باعث 16جنوری تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

منگل کوسندھ ہائیکورٹ میں جسٹس منیب اختر پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سندھ ہائی کورٹ میں23 مئی کو عدالت کے باہر صحافیوں اور ڈاکٹرذوالفقار مرزا کے ساتھیوں پر پولیس کی جانب سے تشدد کیس کی سماعت کی۔

دوران سماعت عدالت میں سابق آئی جی غلام حیدر جمالی اور چئیرمین اینٹی کرپشن غلام قادر تھیبو سمیت دیگر پولیس افسران پیش ہوئے ۔عدالت نے خصوصی بینچ نہ ہونے کے باعث سماعت 16 جنوری تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ سابق آئی جی غلام حیدر جمالی، غلام قادر تھیبو سمیت دیگر پولیس افسران پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے

متعلقہ عنوان :