سندھ ہائی کورٹ،ظہیر صدیقی اور عثمان حسن کی ضمانت سے متعلق کیس کی سماعت ،نیب کو آخری مہلت دیتے ہوئے جواب داخل کرانے کا حکم

منگل 13 دسمبر 2016 15:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2016ء) سندھ ہائی کورٹ نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے سابق جنرل منیجر ظہیر صدیقی اور عثمان حسن کی ضمانت سے متعلق کیس کی سماعت پرنیب کو آخری مہلت دیتے ہوئے جواب داخل کرانے کا حکم دے دیا جبکہ ظہیر صدیقی اور عثمان حسن کی عبوری ضمانت میں بھی 16جنوری تک توسیع کردی۔

(جاری ہے)

منگل کوسندھ ہائیکورٹ میں جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو پر مشتمل دو رکنی بینچ نے ایس ایس جی سی کے سابق جنرل منیجر ظہیر صدیقی اور عثمان حسن کی ضمانت سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

نیب کی جانب سے عدالت میں جواب جمع نہیں کرایا جا سکا۔عدالت نے نیب کو ظہیر صدیقی اور عثمان حسن کے حوالے سے آخری مہلت دیتے ہوئے جواب داخل کرنے کا حکم دے دیا جبکہ عدالت نے ظہیر صدیقی اور عثمان حسن کی عبوری ضمانت میں 16 جنوری تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔واضح رہے ایس ایس جی سی کے سابق جنرل منیجر ظہیر صدیقی اور عثمان حسن پر کمپنی میں غیر قانونی ٹھیکوں کے خلاف کروڑوں روپے کی کرپشن کر کے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے

متعلقہ عنوان :