ایف آئی اے کی ٹیم کی تھائی پولیس کو باضابطہ طور پر بلدیہ فیکٹری کے مبینہ ملزم عبدالرحمان عرف بھولا تک رسائی کی درخواست

منگل 13 دسمبر 2016 14:35

بینکا ک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2016ء) ایف آئی اے کی ٹیم نے تھائی پولیس کو باضابطہ طور پر بلدیہ فیکٹری کے مبینہ ملزم عبدالرحمان عرف بھولا تک رسائی کی درخواست کردی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان سے جانے والی ایف آئی اے کی 2 رکنی کاؤنٹر ٹیراریزم ٹیم نے تھائی لینڈ پولیس سے ملاقات کی جس میں انہوں نے سانحہ بلدیہ کے مبینہ مرکزی ملزم عبدالرحمان عرف بھولا تک رسائی کی درخواست اور سانحہ بلدیہ سے متعلق دستاویزات تھائی پولیس کے حوالے کیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ملزم رحمان بھولا بنکاک جیل کے اسپتال میں زیر علاج ہے جہاں اس کو گردوں میں تکلیف کی شکایت پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ملزم کا میڈیکل چیک اپ کل تک مکمل ہونے کی امید ہے جس کے بعد ایف آئی اے کی ٹیم ملزم سے ملاقات کرسکے گی۔واضح رہے کہ رحمان عرف بھولا پر بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کو مبینہ طور پر آگ لگانے کا الزام ہے جس میں 250 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے تھے جب کہ ملزم کو 4 دسمبر کو انٹرپول نے بنکاک سے گرفتار کیا۔

متعلقہ عنوان :