فاٹا کو کے پی کے میں شامل کیاجائے اورریفارمزپر فوری طورپر عمل کیاجائے‘ ساجد طوری

منگل 13 دسمبر 2016 14:26

پاراچنار۔13دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء) کرم ایجنسی کے قبائلی عمائدین اور تمام سیاسی پارٹیوں نے فاٹا کو فوری طو رکے پی کے میں شامل کرنے اور ایف سی آر کے خاتمے کامطالبہ کیا ہے۔ پاراچنار پریس کلب میں ایم این اے ساجد طوری کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایجنسی بھر کے سیاسی پارٹیوں کے رہنماوں اور قبائلی عمائدین نے کہا کہ فوری طور فاٹا کو صوبے میں شامل کیا جائے اور ایف سی آر کو ختم کیا جائے اور ریفارمز پر فوری طور پر عمل کیا جائے ۔

(جاری ہے)

ایم این اے ساجد طوری کا کہنا تھا کہ ریفارمز آخری مرحلے میں ہیں اگر قبائل کو حق سے محروم رکھا گیا تو فاٹا پارلیمنٹیرئینز احتجاج پر مجبور ہونگے ساجد طوری نے نیشنل ایکشن پلان اور قبائل کو ان کے جائز حقوق دینے کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کرم سیاسی اتحاد کے صدر عبدالکریم عابد ، پی ٹی آئی کے رہنما حفیظ اللہ ، اے این پی کے عابد حسین اور نذیر نوشی ، پختون خوا قومی وطن پارٹی کے گلزار حسین اور پی پی پی اور دیگر رہنماوں نے ایف سی آر کو ظالمانہ قانون قرار دیا اور فوری طور پر فاٹا کو صوبے میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :