سی ایس ایس امتحانات 2017کے شیڈول کا اعلان

منگل 13 دسمبر 2016 14:34

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء)فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے سی ایس ایس امتحانات 2017کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے ‘16فروری سے امتحانات کا آغاز ہوگا ۔ایف پی ایس سی کی جانب سے جاری کی گئی ڈیٹ شیٹ کے مطابق سی ایس ایس امتحانات 2017کا باقاعدہ آغاز 16فروری 2017سے ہوگا ۔16فروری تا 18فروری تک مضمون نویسی ‘انگلشن پریسی ‘ جنرل نالج (حالات حاضرہ) ‘ جنرل نالج (پاکستان کے امور) ‘اسلامک سٹیڈیز پر مشتمل لازمی مضامین ‘20تا 25فروری کواکائونٹس اینڈ آڈٹینگ ‘ اکنامکس ‘ کمپیوٹر سائنس ‘ پولیٹیکل سائنس ‘ انٹر نیشنل ریلیشن ‘جنرنلزم ‘ سوشیالوجی ‘ انتھراپالوجی ‘ پنجابی ‘ سندھ‘ پشتو ‘ فارسی ‘عربی ‘اسلامک ہسٹری ‘یورپین ہسٹری ‘ ایو ایس اے ہسٹری ‘لاء ‘ انٹرنیشنل لاء ‘ مسلم لاء جیورسپرونٹس ‘ کریمنالوجی ‘جینڈر سٹیڈیز ‘ انوائرمنٹل سائنسز ‘ باٹنی ‘ زوالوجی ‘ انگلش لٹریچر ‘ بزنس ایڈمنسٹریشن ‘پبلک ایڈمنسٹریشن ‘ ٹائون پلاننگ اینڈ اربن منیجمنٹ ‘ شماریات ‘فزکس ‘کمیسٹری ‘ اپلائڈ میتھڈ ‘ جیولوجی پر مشتمل اختیاری مضامین کے امتحانات ہونگے ۔

(جاری ہے)

سی اسی ایس کے پرچے کا دورانیہ تین گھنٹے ہوگا ۔ پہلا گروپ صبح 9بجے سے دوپہر 12بجے ‘دوسراگروپ دوپہر دو بجے تا 5بجے شام ‘تیسرا گروپ دوپہر تین بجے تا شام 6بجے تک امتحان دے گا ۔