تازہ نان چنے کھانے کی خواہش ، ڈرائیور نے ٹرین انجن کو مین ٹریک پر روک دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 13 دسمبر 2016 14:12

تازہ نان چنے کھانے کی خواہش ، ڈرائیور نے ٹرین انجن کو مین ٹریک پر روک ..

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13دسمبر 2016ء) :کہتے ہیں شوق کا کوئی مول نہیں ، اس کی عملی مثال آج ریلوے کے ایک ڈرائیور نے دکھا دی ۔ تازہ نان چنے کھانے کے لیے ٹرین کے ڈرائیورنے انجن کو مین ٹریک پر روک دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ سے لاہور آنے والی ٹرین کا ڈرائیور نان چنے کا شوقین نکلا جس نے لاہور آتے ہوئے گوجرانوالہ کے قریب ایک علاقہ شمس آباد میں ٹرین کو مین ٹریک پر روک دیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ٹرین کا انجن بیس منٹ تک مین ٹریک پر رُکا رہا جس کے بعد ڈرائیور نان چنے لیکر آیا اور انجن کو دوبارہ اسٹارٹ کیا گیا ۔ قریب موجود شہری کا کہنا ہے کہ مین ٹریک پر اس طرح انجن کو روکنے سے کوئی حادثہ بھی پیش آ سکتا تھا ۔ اس طرح انجن کو روکنا ڈرائیور کی سخت نا اہلی اورغفلت ہے۔

متعلقہ عنوان :