تربت، نیشنل پارٹی کے دفتر پر دستی بم حملہ،9 افراد زخمی،ہسپتال منتقل

ہم ان عناصر کے آگے گھٹنے نہیں ٹیکیں گے جو بیرونی طاقتوں کے اشاروں پر کام کررہے ہیں،سینیٹر حاصل بزنجو

منگل 13 دسمبر 2016 14:14

تربت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) بلوچستان کے شہر تربت میں نیشنل پارٹی کے دفتر پر دستی بم حملے کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق نامعلوم شرپسندوں نے عدالت روڈ پر واقع نیشنل پارٹی کے دفتر کے اندر دستی بم پھینکا جس کے نتیجے میں 4 افراد شدید زخمی ہوئے جبکہ نیشنل پارٹی کے 3 کارکنوں کو معمولی زخم آئے جنھیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

دھماکے کے نتیجے میں پارٹی کے دفتر کو بھی نقصان پہنچا جبکہ تین زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ملزمان جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعے کے بعد پولیس اور لیویز اہلکار جائے وقوع پر پہنچے اور شواہد جمع کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔ ادھر نیشنل پارٹی کے صدر سینیٹر حاصل بزنجو نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے دہشت گردی کا واقعہ قرار دیا۔ وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ حاصل بزنجو نے کہا کہ ’ہم ان عناصر کے آگے گھٹنے نہیں ٹیکیں گے جو بیرونی طاقتوں کے اشاروں پر کام کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اتوار کے روز بھی نیشنل پارٹی کے دو کارکنوں کو آواران میں قتل کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :