اقتصادی راہداری سے ملک خوشحال اور مضبوط ہوگا‘ گوادر بندرگاہ ملکی و علاقائی ترقی کا باعث بنے گی‘ وزیراعظم کی اقتصادی راہداری میں دلچسپی ان کے عزم کا اظہار ہے

نیول چیف ایڈمرل ذکاء الله کا میری ٹائمز سکیورٹی کانفرنس سے خطاب

منگل 13 دسمبر 2016 14:14

اقتصادی راہداری سے ملک خوشحال اور مضبوط ہوگا‘ گوادر بندرگاہ ملکی و ..
ْگوادر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) نیول چیف ایڈمرل ذکاء الله نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری سے ملک خوشحال اور مضبوط ہوگا‘ گوادر بندرگاہ ملکی و علاقائی ترقی کا باعث بنے گی‘ وزیراعظم نواز شریف کی اقتصادی راہداری میں دلچسپی ان کے عزم کا اظہار ہے۔ منگل کو میری ٹائمز سکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی اقتصادی راہداری میں دلچسپی ان کے عزم کا اظہار ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کے ساحل کی لمبائی ایک ہزار کلومیٹر سے زائد ہے اور پاکستان کی سمندری حدود آبی وسائل سے مالا مال ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں سمندری معاشیات میں پاکستان 65 ویں نمبر پر ہے جبکہ پاکستان میں دنیا کا ساتواں بڑا مینگرو کا جنگل ہے۔ میری ٹائم شعبے کی ترقی میں چین کے تعاون کے مشکور ہیں۔ کانفرنس میں میری ٹائم کے شعبے میں پالیسی کی تشکیل میں مدد ملے گی۔ بحیرہ خطے میں تجارت کا اہم مرکز ہے جس کے لئے میری ٹائم سکیورٹی ضروری ہے۔ پاک بحریہ نے میری ٹائم مفادات کے تحفظ کے لئے مربوط اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری سے ملک خوشحال اور مضبوط ہوگا اور گوادر بندرگاہ ملکی و علاقائی ترقی کا باعث بنے گی۔

متعلقہ عنوان :