کراچی میں پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری

بوٹ بیسن سے تین سٹریٹ کریمنل ،شیرشاہ سے ایرانی ڈیزل فروخت کرنے والے دو ملزمان پکڑے گئے

منگل 13 دسمبر 2016 14:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2016ء) کراچی میں پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ بوٹ بیسن سے تین اسٹریٹ کرمنل جبکہ شیرشاہ سے ایرانی ڈیزل فروخت کرنے والے دو ملزمان پکڑے گئے۔بوٹ بیسن کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی سائوتھ کے مطابق ملزمان اسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

ملزمان بینک سے رقم نکالنے والے شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کے کارندے ہیں۔ ایس ایس پی ساتھ کے مطابق ملزمان کو شہریوں کو لوٹتے وقت گرفتار کیا گیا۔ ملزمان سے تین اقسام کا اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔دوسری جانب پولیس نے شیر شاہ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ایرانی ڈیزل فروخت کرنیوالے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان میں شیر عالم اور نثار خان شامل ہیں جو ڈمپر میں سولہ ہزار لیٹر ڈیزل منتقل کرکے لے جا رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :