برقعے اور حجاب کے بغیر سوشل میڈیا پر تصویر اپ لوڈ کرنے والی سعودی خاتون گرفتار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 13 دسمبر 2016 13:42

برقعے اور حجاب کے بغیر سوشل میڈیا پر تصویر اپ لوڈ کرنے والی سعودی خاتون ..

ریاض (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13دسمبر 2016ء) :برقعے اور حجاب کے بغیر سوشل میڈیا پر تصویر اپ لوڈ کرنے والی خاتون نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ہنگامہ برپا کر دیا تھا جس کے بعد متعدد سوشل میڈیا صارفین نے خاتون کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تو کسی نے خاتون نے بے باکی کی تعریف بھی کی۔ تاہم اب سعودی پولیس نے مذکورہ خاتون کو گرفتار کر لیا ہے۔

عربی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ریاض پولیس کے ترجمان کرنل فواض الیمین نے بتایا کہ سعودی پولیس نے کچھ دن قبل برقعہ اور حجاب اتار کر سوشل میڈیا پر تصویر اپ لوڈ کرنے والی سعودی خاتون کو حراست میں لے لیا ہے۔سوشل میڈیا پر بھی ایک ٹویٹر صارف نے کہا کہ خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ہمارا مطالبہ ہے کہ اس خاتون کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔

(جاری ہے)

کیونکہ ریاست کا ایک قانون ہے اور مذکورہ خاتون نے اس قانون کی خلاف ورزی کی ہے لہذا خاتون کو قانون شکنی پر سخت سزا دی جائے۔یاد رہے کہ مذکورہ خاتون نے یہ تصویر اپ لوڈ کرتے ہی ڈیلیٹ کر دی تھی جس کے بعد ایک اور ٹویٹر اکاؤنٹ نے یہ تصویر پوسٹ کی اور بتایا کہ مس الشیری نے اپنی تصویر کے ساتھ لکھا تھا کہ وہ حجاب اور برقعے کے بغیر ناشتے کے لیے جا رہی ہیں۔ جبکہ اس تصویر کو اپ لوڈ کرنے اور سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مذکورہ خاتون کو قتل کی دھمکیاں بھی موصول ہوئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :