جنید جمشید کی نماز جنازہ اور تدفین کی جگہ کا اعلان کر دیا گیا

جنید جمشید کی نماز جنازہ رواں ہفتے جمعرات کو ادا کی جائے گی ۔ بھائی ہمایوں جمشید

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 13 دسمبر 2016 13:32

جنید جمشید کی نماز جنازہ  اور تدفین کی جگہ کا اعلان کر دیا گیا

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13دسمبر 2016ء) : معروف مبلغ اور نعت خواں جنید جمشید کی نماز جنازہ اور ان کی تدفین کی جگہ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جنید جمشید کے بھائی ہمایوں جمشید کا کہنا ہے کہ ڈینٹل ہسٹری سے جنید جمشید کی میت کی شناخت کر لی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان پمز اسپتال ڈاکٹر الطاف نے بھی جنید جمشید کی میت کی شناخت کی تصدیق کر دی ہے۔ ہمایوں جمشید نے بتایا کہ وہ جنید جمشید کی میت کو وصول کرنے بذات خود اسلام آباد جائیں گے اور سی ون تھرٹی کے ذریعے جنید جمشید کی میت کو کراچی لایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ جنید جمشید کی نماز جنازہ معین خان کرکٹ اکیڈمی میں جمعرات کو پڑھائی جائے گی جس کے بعد دارالعلوم کراچی میں جنید جمشید کو سپرد خاک کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :