آئی ایس آئی چیف کی تبدیلی میں بھارتی میڈیا کی گہری دلچسپی

نئے آئی ایس آئی چیف کی تقرری کو بھارتی میڈیا میں شہ سر خی بنایاگیا

منگل 13 دسمبر 2016 13:47

آئی ایس آئی چیف کی تبدیلی میں بھارتی میڈیا کی گہری دلچسپی
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2016ء) آئی ایس آئی کے نئے سربراہ کی تقرری پر بھارتی میڈیا کی کافی دلچسپی نظر آئی اور اس خبر کو ٹی وی چینلوں اور اخبارات نے کافی اہمیت دی ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کیپاکستانی فوج میں ہونے والی کسی بھی تبدیلی پر خاص دلچسپی رہتی ہے ،اخبار کے مطابق جنرل باجوہ نے آئی ایس آئی کے سربراہ کو 'اچانک' ہٹا کر اس عہدے کی ذمہ داری لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کو سونپی ہے۔بھارتی اخبار کا کہنا تھا کہ پاکستان نے جنرل مختار کو آئی ایس آئی کا نیا سربراہ بنایا ہے جو پہلے انسداد دہشتگردی ونگ کے چیف تھے۔اخبار کے مطابق کراچی میں جس آپریشن کے بعد سکیورٹی کے حالات بہتر ہوئے تھے اس کی سربراہی جنرل مختار نے ہی کی تھی۔

متعلقہ عنوان :