نیب کی ایف بی ایریا میں کارروائی ، ملزم شاکر عرف لنگڑا گرفتار۔ نیب

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 13 دسمبر 2016 13:21

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13دسمبر 2016ء) :نیشنل اکاﺅنٹیبلیٹی بیورو (نیب) نے ایف بی ایریا میں کارروائی کی ۔ نیب کے مطابق کارروائی کے دوران چائنہ کٹنگ کے ماہر ملزم شاکر عرف لنگڑا کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ نیب نے بتایا کہ شاکر عرف لنگڑا نے غیر قانونی الاٹمنٹ اور چائنہ کٹنگ کی ۔

(جاری ہے)

شاکر کے ڈی اے کا افسر بھی ہے ، جس نے کے ڈی اے کے چودہ دیگر افسران کے ساتھ مل کر چودہ رفاعی پلاٹوں پر قبضہ کر کے281پلاٹ بنا لیے۔

نیب کا کہنا ہے کہ شاکر نے کے ڈی اے افسران کے ساتھ مل کر غیر قانونی الاٹمنٹ کی۔ ملزم سرجانی ٹاﺅن میں غیر قانونی الاٹمنٹ اور چائنہ کٹنگ میں ملوث ہے ۔ اس وقت ملزم کے ڈی اے میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر تعینات تھا ۔ ملزم نے خزانے کو 168ملین روپے کا نقصا ن پہنچایا۔ نیب نے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :