سویڈن کچرا درآمد کرنے والا ملک بن گیا‘ رپورٹ

منگل 13 دسمبر 2016 13:25

سویڈن کچرا درآمد کرنے والا ملک بن گیا‘ رپورٹ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2016ء) سویڈن کچرا درآمد کرنے والا ملک بن گیا ،ملک میں کوڑا کرکٹ نایاب ہو نے کے باعث اسے ری سائیکل پلانٹس چلانے کیلئے دوسرے ممالک سے کچرا منگوانا پڑ رہاہے۔

(جاری ہے)

ایک رپورٹ کے مطابق سویڈن میں بجلی کی کل پیداوار کا نصف حصہ ری سائیکل کوڑے کچرے سے پیدا کیا جاتا ہے اورکوڑے سے حاصل ہونے والی بجلی سے تقریباً ڈھائی لاکھ گھروں کی ضروریات پوری ہوتی ہے۔

بڑے پیمانے پر ری سائیکلنگ پلانٹس لگنے کے باعث سویڈن میں کوڑے کا نام و نشان مٹ گیا ہے اوراب صورتحال یہ ہے کہ بجلی کی کھپت پوری کرنے کے لیے سویڈن نے دوسرے ملکوں سے کچرا منگوانا شروع کردیا ہے ان میں برطانیہ سب سے آگے ہے۔ واضح رہے کہ سویڈن صفائی ستھرائی میں کے باعث خاصہ مشہور ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ وہاں پر صفائی کے لئے سخت قوانین نافذ ہیں۔

متعلقہ عنوان :