پی آئی اے کے تمام اے ٹی آر طیاروں کی پروازیں مکمل معائنے تک روک دی گئی

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے فیصلہ کے تناظر میں اے ٹی آر کے پورے بیڑے کی مکمل جانچ پڑتال کی جائے گی ،ْترجمان

منگل 13 دسمبر 2016 13:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2016ء)پی آئی اے کے تمام اے ٹی آر طیاروں کی پروازیں مکمل معائنے تک روک دی گئی ہیں۔ پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کے فیصلہ کے تناظر میں اے ٹی آر کے پورے بیڑے کی مکمل جانچ پڑتال کی جائے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی ای) کے تمام دس اے ٹی آر طیاروں کے مکمل معائنہ تک ان کی پروازیں روک دی گئی ہیں۔

ترجمان کے مطابق پروازوں کی عارضی بندش سے چھوٹے ہوائی اڈوں پر پی آئی اے کی پروازوں کی آمد و رفت متاثر ہوگی جن میں گوادر، تربت، پنجگور، موہنجوداڑو، ژوب، بہاولپور، ڈی جی خان، چترال اور گلگت شامل ہیں۔ مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کال سنٹر کے ٹیلی فون نمبر 786-786۔111 سے اپنی پروازوں بارے معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔