66سالہ سعودی شہری نے تعلیم مکمل کرنے کے لئے یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا

منگل 13 دسمبر 2016 13:02

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء) 66سالہ سعودی شہری ہمود الشمری نے تعلیم مکمل کرنے کے لئے یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا ۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق الشمری نے گھریلو مجبوریوں کے باعث 24 سال کی عمر میں اپنی تعلیم ادھوری چھوڑ دی تھی۔

(جاری ہے)

اعلی تعلیم حاصل کرنے کے شوق نے انہیں عمر کے اس حصے میں داخلہ لینے پر مجبور کیا ۔الشمری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ اپنی گریجویشن مکمل کرنے کے بعد تعلیم جاری رکھیں گے اور تاریخ کے مظمون میں پی ایچ ڈی کریں گے۔اس مقصد کے لئے انہوں نے محمد ابن سعود اسلامک یو نیورسٹی ریاض میں داخلہ لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :