سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے سویڈن کی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

منگل 13 دسمبر 2016 12:56

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے سویڈن کی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس میں سویڈن کی سفیر مس انگریڈ جانسن نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سردار ایاز صادق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سویڈن کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔

(جاری ہے)

پارلیمانی روابط کو فروغ دے کر دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے اراکین پارلیمنٹ دونوں اقوام کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اس موقع پر سویڈن کی سفیر نے خیرسگالی کے جذبات کے اظہار پر شکریہ ادا کیا اور پارلیمانی روابط کو فروغ دے کر دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات میں مزید وسعت لانے پر اتفاق کیا۔