نیشنل پارٹی تربت کے دفترپر حملہ قابل مذمت ہے ،کارکن ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیںہونگے،میر رحمت صالح بلوچ

منگل 13 دسمبر 2016 12:56

نیشنل پارٹی تربت کے دفترپر حملہ قابل مذمت ہے ،کارکن ایسے اوچھے ہتھکنڈوں ..
کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ نے نیشنل پارٹی تربت کے دفتر پر بم حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی کے کارکن ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیںہونگے نیشنل پارٹی ایک امن پسند اور جمہوری جماعت ہے اور ہر قسم کے تشدد کی مذمت کرتی ہے ۔یہ بات انہوں نے منگل کو صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

میر رحمت صالح بلوچ نے کہاکہ نیشنل پارٹی کے پرامن سیاسی پروگرام سے خوفزدہ ہوکر دہشت گرد سیاسی کارکنوں پر حملہ کر رہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرزمین بلوچستان کی خاطر نیشنل پارٹی کے قائدین اور کارکن کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے نیشنل پارٹی ایک ترقی یافتہ بلوچستان اورپرامن صوبے کی خواہاں ہے نیشنل پارٹی کے کارکنوں نے دل سے خوف نکال دیا ہے جس دن مولا بخش ، نسیم جنگیان سمیت سینکڑوں کارکنوں کوشہید کیا گیا ہم کسی صورت بھی اوچھے ہتھکنڈوں سے خوفزدہ ہوئے نہ ہونگے ۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں میر رحمت صالح بلوچ نے بتایا کہ تربت میں نیشنل پارٹی کے دفتر پربم حملے میںپارٹی کے 7کارکن زخمی ہوئے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے جنہیں کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میںا نہوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی امن پسند اور جمہوری جماعت ہے اور ہر قسم کے تشدد کی مذمت کرتی ہے پارٹی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوفزدہ ہوکر چند شکست خوردہ عناصر پارٹی کے کارکنوں اور رہنماوں کو نشانہ بنارہے ہیں جس سے پارٹی کارکنوں کے حوصلے کبھی پست نہیںہونگے۔میررحمت صالح بلوچ نے بم دھماکے میں زخمی ہونے والے پارٹی کارکنوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انکی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

متعلقہ عنوان :