ایم کیوایم پاکستان رابطہ کمیٹی کا ٹھٹھہ میں پیش آنے والے روڈ حادثے پر اظہار افسوس

حکومت سندھ اور ٹھٹھہ کی انتظامیہ ان حادثات کی روک تھام کیلئے ٹھوک اقدامات کریں، ایم کیو ایم پاکستان

منگل 13 دسمبر 2016 12:52

ایم کیوایم پاکستان رابطہ کمیٹی کا ٹھٹھہ میں پیش آنے والے روڈ حادثے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2016ء) متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) رابطہ کمیٹی نے ٹھٹہ میں پیش آنے والے افسوسناک روڈ حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ٹھٹھہ میں روڈ حادثات معمول بن گئے ہیں جن میں کئی قیمتیں انسانی جانیں ضائع ہوچکی ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے ٹھٹھہ ڈسٹرکٹ انتظامیہ اور سندھ حکومت پر زور دیا کہ وہ ٹھٹھہ میں آئے دن پیش آنے والے حادثات کے روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات کریں اور ٹھٹھہ کی خستہ حال سڑکوں کی مرمت کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے۔