سی بی آئی کا بھارتی شہر بنگلورو میں چھاپہ ، 93 لاکھ روپے کے نئے نوٹ ضبط۔ بھارتی میڈیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 13 دسمبر 2016 12:37

بھارت (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13دسمبر 2016ء) : بھارتی شہر بنگلورو میں میں سی بی آئی (سینٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن) نے چھاپہ مارا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چھاپے کے دوران 93 لاکھ روپے کے نئے کرنسی نوٹ بھی ضبط کیے گئے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا نے بتایا کہ چھاپے کے دوران 7 ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا۔ ملزمان کالے دھن کو نئے نوٹوں میں تبدیل کر رہے تھے۔ گرفتار افراد میں حوالہ آپریٹر بھی شامل ہے۔ ملزمان سے برآمد کیے گئے کرنسی نوٹوں کو بھی ضبط کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :