Live Updates

عمران خان اور بلاول بھٹو زرداری وزیر اعظم بننے کا خواب چھوڑ دیں ،عابد شیر علی

پاکستان کی باشعور عوام اب کسی کھلاڑی اور مداری کے جال میں پھنسنے والی نہیں ، عوام کو کسی کی حکومت گرانے یا بنانے کا شوق نہیں ، عوام صرف اور صرف خوشحالی اور ملک کی سلامتی اور ترقی چاہتے ہیں و زیر مملکت بجلی و پانی عابد شیر علی کی مسلم لیگ ن کے وفد سے ملاقات میں گفتگو

منگل 13 دسمبر 2016 12:30

عمران خان اور بلاول بھٹو زرداری وزیر اعظم بننے کا خواب چھوڑ دیں ،عابد ..
اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) و زیر مملکت بجلی و پانی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران خان اور بلاول بھٹو زرداری وزیر اعظم بننے کا خواب چھوڑ دیں کیونکہ پاکستان کی باشعور عوام اب کسی کھلاڑی اور مداری کے جال میں پھنسنے والی نہیں ، عوام کو کسی کی حکومت گرانے یا بنانے کا شوق نہیں ، عوام صرف اور صرف خوشحالی اور ملک کی سلامتی اور ترقی چاہتے ہیں ۔

وہ مسلم لیگ ن کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اب عدالتی کمیشن سے بھی بھاگ رہے ہیں وہ صرف اور صرف اپنے حق میں ہی فیصلے کو صحیح اور درست مانتے ہیں لیکن ہمیں عدالت عظمیٰ پرپورا یقین ہے کہ فیصلہ درست آئے گا اور پانامہ لیکس کی آڑ میں ملک و ملت کا وقت ضائع کرنے والوں، دھرنوں اور ریلیوں کی سیاست کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی۔

(جاری ہے)

ہم اپنے ملک کو ترقیوں کی بلندیوں پر لا کر رہیں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں ہم بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ ختم کر کے ملک کو ترقی کی راہ پر لے آئیں گے۔ عوام کی بہتری اور سہولت کیلئے موٹر ویز اور سڑکوں کا جال بچھا رہے ہیں۔ ملک سے غربت ، بے بسی، بے روزگاری اور دیگر خرافات کے خاتمے کیلئے دن رات کوشاں ہیں اور رہیں گے۔ عوام کی بھاری اکثریت سے انشاء اللہ 2018ء کا الیکشن اکثریت سے جیتیں گے اور پورے ملک میں حکومت بنائیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات