نواز شریف اب پانامہ لیکس سے بچ نہیں سکتا،یہاں پر ایک شنا ختی کا رڈ بنا نا انتہائی مشکل ہے تو نواز شریف کے بچوں نے کروڑوں ڈالرکا گھر اس وقت بنایا جب ڈالر کسی کسی کے پاس ہو تے تھے، اِنہوں نے اربوں روپے پاکستان سے باہر بھیجے کیا یہ منی لا نڈرنگ نہیں ہے ، عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید کی صحافیوں سے گفتگو

منگل 13 دسمبر 2016 12:28

نواز شریف اب پانامہ لیکس سے بچ نہیں سکتا،یہاں پر ایک شنا ختی کا رڈ بنا ..
اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف اب پانامہ لیکس سے بچ نہیں سکتایہاں پر ایک شنا ختی کا رڈ بنا نا انتہائی مشکل ہے تو نواز شریف کے بچوں نے کروڑوں ڈالرکا گھر اس وقت بنایا جب ڈالر کسی کسی کے پاس ہو تے تھے اِنہوں نے اربوں روپے پاکستان سے باہر بھیجے کیا یہ منی لا نڈرنگ نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

وہ راو لپنڈی میں اوکاڑہ کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ملک کو کرپشن سے پاک نہیں کیا بلکہ اُس نے ملک میں کرپشن عام کی ہے ہر منصوبے میں چھوٹے بھائی نے دل کھول کر مال بنا یا ہے۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہو ئے کہا کہ ڈاکٹر طاھرالقادری دنیا اسلام کا بہت بڑانا م ہے جو انہوں نے کہا تھا وہ اُنکی بصیرت ہو گی لیکن ہم پاکستان کو باد شاہوں کی ملکی کرپشن سے آزاد کرواکر دم لیں گے انہوں نے ملک کو دیوالیا کر دیا ہے اب ان سے نجات ضروری ہے۔