بھارتی حکومت خطے میں مستقل امن کے لیے ہوائوں میں دھمکیاں چھوڑنے کے بدلے مسئلہ کشمیر حل کرے ،سریندر ولاسائی

مسلمانوں ، کشمیریوںاور دیگر قوموں کے خلاف جاری ظلم اور بربریت کی وجہ سے بھارت 100ٹکڑوں میں بکھر جائے گا، ترجمان بلاول ہائوس

منگل 13 دسمبر 2016 12:12

بھارتی حکومت خطے میں مستقل امن کے لیے ہوائوں میں دھمکیاں چھوڑنے کے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2016ء) بلاول ہائوس کے ترجمان نے بھارتی وزیر داخلہ کے اس بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کی جس میں انہوں نے پاکستان کو 10حصوں میں تقسیم کرنے کی دھمکی دی ہے،ترجمان نے بھارتی وزیر کو خبردارکرتے ہوئے کہا کہ مودی کی سربراہی میں مسلمانوں ، کشمیریوں،دلتوں،عیسائیوں، آدیسواسیوں قبائل اور دیگر قوموں کے خلاف جاری ظلم اور بربریت کی وجہ سے بھارت 100ٹکڑوں میں بکھر جائے گا،بلاول ہاس کے ترجمان سریندر ولاسائی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ راجناتھ سنگھ اور اس کے علی بابا اورچالیس چور ٹولے کو پاکستان اور اس کے عوام کے خلاف برا بھلا سوچنے کے بدلے دنیا کا پرانا نسل پرستانہ رویہ اختیار کرنے اور دلتوں، مسلمانوں، عیسائیوں اور آدیسواسی قبائل کو یرغمال بنانے پر پوری انسانذات اور عالمی برادری کے سامنے احتساب کے لیے کھڑے ہوجائیں،ترجمان نے مزید کہا کہ تمام پاکستانیوں میں مکمل اتحاد اور یکجہتی موجود ہے،کوئی بھی دشمن ہماری جانب میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا،پاکستان پیپلز پارٹی، ان کی قیادت، کارکنان، ہمارے سپاہی اورتمام سول سوسائٹی اپنی خودمختاری کی آہنی طاقت سے دفاع کریں گے، انہوں نے کہا کہ کچھ بھارتی سیاستدان اپنے عوام کو بیوقوف بناتے ہوئے انہیں پاکستان سے ڈرا رہے ہیں لیکن تاریخ یہ ثابت کرے گی کہ دونوں ممالک کا عوام امن اور ہم آہنگی چاہتا ہے، ترجمان نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آگے بڑھ کر پاکستان کی قیادت شروع کردی ہے اور وہ ملک عوام کی حمایت سے ملک کے اندرونی اور بیرونی دشمنوں کو شکست دیں گے،سریندر ولاسائی نے کہا کہ بھارتی حکومت کو چاہیے کہ وہ خطے میں مستقل امن کے لیے ہواں میں دھمکیاں چھوڑنے کے بدلے مسئلہ کشمیر حل کرے اور کشمیریوں کو حق خود ارادیت کی اجازت دے۔