کراچی،بلاول بھٹو اور وزیراعلیٰ سندھ کا فیضان مدینہ کا دورہ،عاشقان رسول کو میلاد النبی کی مبارکباد دی

اسلام امن اخوت کا درس دیتا ہے،عیدمیلادالنبی کا دن امن و محبت و سلامتی کا دن ہے،سندھ حکومت سے بہت خوش ہوں پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی میڈیا سے گفتگو

منگل 13 دسمبر 2016 12:09

کراچی،بلاول بھٹو اور وزیراعلیٰ سندھ کا فیضان مدینہ کا دورہ،عاشقان ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں دعوت اسلامی کے مرکز فیضان مدینہ مسجد کا دورہ کیا اور عاشقان رسول کو میلاد النبی کی مبارکباد دی۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نے مراد علی علی شاہ کے ہمراہ فیضان مدینہ کا دورہ اور علماء اور مشائخ سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے ملکی سلامتی کے لیے دعا بھی کی۔ ادھر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہ کہنا تھا کہ اسلام امن اخوت کا درس دیتا ہے۔ آج کا دن امن و محبت و سلامتی کا دن ہے۔ جن چیزوں پر اتفاق ہو اس پر متفق ہوجانا چاہیے۔ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ وہ سندھ حکومت سے بہت خوش ہیں اور پورا صوبہ وزیراعلیٰ اور ان کی ٹیم کی تعریف کررہا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ لوگ سمجھتے ہیں وزیراعلیٰ کو موقع ملا تو وہ صوبے کیلئے بہت کام کریں گے، سندھ کے عوام کو صوبائی حکومت سے بہت امیدیں ہیں۔