کوئٹہ میں بینک کے گارڈز نے کروڑوں روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی لوٹ لی

چوری میں بینک کے سیکیورٹی گارڈ ملوث ہیں جنہوں نے اپنے ساتھی کو بے ہوش کرکے واردات کی، پولیس

منگل 13 دسمبر 2016 12:09

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) کوئٹہ میں حالی روڈ پر واقع نجی بینک پر تعینات سیکیورٹی گارڈز نے 8 کروڑ روپے کی رقم لوٹی اور فرار ہوگئے۔ کوئٹہ کے علاقے حالی روڈ پر واقع ایک نجی بینک میں چوری ہوئی ہے جس میں 8 کروڑ سے زائد کی رقم لوٹ لی گئی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق بینک انتظامیہ کے مطابق رات کے وقت بینک کی سیکیورٹی پر مامور 3 گارڈز غائب ہیں بینک میں ہونے والی چوری میں غیر ملکی لاکر کو کاٹا گیا اور لوٹی جانے والی 8 کروڑروپے کی رقم میں زیادہ غیر ملکی کرنسی شامل ہے۔

پولیس حکام کے مطابق شواہد سے لگتاہے چوری کی واردات اتوار اور پیرکی رات ہوئی کیوں کہ اتوار کو ہفتہ وار چھٹی اور عید میلاد النبی کی وجہ سے بینک بند تھا۔ چوری میں نجی بینک کے سیکیورٹی گارڈز ملوث ہیں جنہوں نے اپنے ساتھی گارڈ کو بے ہوش کرکے واردات کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کی تفتیش شروع کردی گئی جس کے تحت انگلیوں کے نشانات سمیت شواہد جمع کئے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :