پاکستان اقوام متحدہ میں پانچویں نظرثانی کانفرنس کا صدر منتخب

منگل 13 دسمبر 2016 12:09

پاکستان اقوام متحدہ میں پانچویں نظرثانی کانفرنس کا صدر منتخب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) پاکستان اقوام متحدہ میں روایتی ہتھیاروں سے متعلق پانچویں نظرثانی کانفرنس کا صدر منتخب ہو گیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق جنیوا میں منعقدہ 5روزہ کانفرنس میں مستقل مندوب تہمینہ جنجوعہ کو پانچویں نظرثانی کانفرنس کا صدر منتخب کیا گیا ۔ نظرثانی کانفرنس ہر 5سال بعد منعقد کی جاتی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان کا صدر منتخب ہونا عالمی سفارتی فورم میں بہترین ساکھ کی عکاس ہے۔ عالمی برادری نے پاکستان کی بین الاقوامی سلامتی و اسلحہ کنٹرول کرنے کی کوششوں کا اعتراف کیا ۔

متعلقہ عنوان :