حویلیاں حادثہ، ابتدائی میڈیکل رپورٹ اور سامان کی فہرست جاری

منگل 13 دسمبر 2016 12:09

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) حویلیاں طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونیوالے افراد کی نعشوں کی اور جہاز کے ملبہ سے برآمد ہونے والے سامان کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی گئی۔ ایوب میڈیکل کمپلیکس انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئی ابتدائی رپورٹ 63 صفحات پر مشتمل ہے جس میں تمام نعشوں کے ساتھ ملنے والے شواہد جو انکی شناخت میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں، انہیں شامل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ تباہ شدہ جہاز کے ملبے سے ملنے والے جلے ہوئے کپڑے، زیورات، گھڑی، بیلٹ اور کاغذات کے جلے ہوئے ٹکڑے شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی رپورٹ ابتدائی پوسٹمارٹم کے بعد تیار کی گئی ۔ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ رپورٹ اس وقت بنائی گئی تھی جب لاشیں ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کی گئی تھیں جہاں نادرا، ایوب میڈیکل کالج اور آرمی میڈیکل کالج کے فرانزک ماہرین سمیت ہسپتال کے سرجنز کی ٹیم بھی موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :