ایف آئی اے کی تھائی پولیس سے ملزم رحمان بھولا تک رسائی کی درخواست

ایف آئی کے ٹیم نے سانحہ بلدیہ سے متعلق دستاویزات بھی تھائی پولیس کے حوالے کیں

منگل 13 دسمبر 2016 12:08

ایف آئی اے کی تھائی پولیس سے ملزم رحمان بھولا تک رسائی کی درخواست
بنکاک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) ایف آئی اے کی ٹیم نے تھائی پولیس کو باضابطہ طور پر بلدیہ فیکٹری کے مبینہ ملزم عبدالرحمان عرف بھولا تک رسائی کی درخواست کردی۔

(جاری ہے)

پاکستان سے جانے والی ایف آئی اے کی 2 رکنی کاؤنٹر ٹیراریزم ٹیم نے تھائی لینڈ پولیس سے ملاقات کی جس میں انہوں نے سانحہ بلدیہ کے مبینہ مرکزی ملزم عبدالرحمان عرف بھولا تک رسائی کی درخواست اور سانحہ بلدیہ سے متعلق دستاویزات تھائی پولیس کے حوالے کیں۔

زرائع کا کہنا ہے کہ ملزم رحمان بھولا بنکاک جیل کے ہسپتال میں زیر علاج ہے جہاں اس کو گردوں میں تکلیف کی شکایت پر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ملزم کا میڈیکل چیک اپ مکمل ہونے کے بعد ایف آئی اے کی ٹیم ملزم سے ملاقات کرسکے گی۔ واضح رہے کہ رحمان عرف بھولا پر بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کو مبینہ طور پر آگ لگانے کا الزام ہے جس میں 250 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے تھے جب کہ ملزم کو 4 دسمبر کو انٹرپول نے بنکاک سے گرفتار کیا۔

متعلقہ عنوان :