مودی کی پالیسی نے پانچ گولیاں لگنے کے بعد بھی زندہ بچ جانی والے بھارتی فوجی کی جان لے لی

منگل 13 دسمبر 2016 12:01

سرینگر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء) بھارتی فوج کی سینٹرل ریزروپولیس فورس کا ایک اہلکار جو 1990میں مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں چھاتی میں پانچ گولیاں لگنے کے بعد زندہ بچ گیا تھا نے بار بار چکر لگانے کے باوجود بینک سے پیسے نکلوانے میںناکامی پر خودکشی کر لی ہے ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق 54 سالہ راکیش چند نے جو 2012 میں ہیڈ کانسٹیبل ریٹائرڈ ہو اتھا نے علاج معالجے کیلئے رقم نکلوانے کیلئے بار بار بینک کے چکر لگائے تاہم ناکامی پر اس نے خودکشی کر لی ۔

راکیش کے بیٹے نے میڈیا کو بتایا کہ اس کے والد کو اپنے دل کے مرض کے علاج معالجے کیلئے رقم کی اشد ضرورت تھی اور اسے صرف 15ہزار روپے پنشن ملا کرتی تھی جس میں سے وہ چھ سے سات ہزار روپے اپنے علاج پر صرف کرتا تھا تاہم مسلسل بینک سے رقم نہ ملنے پر اس نے اپنی جان لے لی ۔

متعلقہ عنوان :