شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، باقی زندگی ملک کے لیے وقف کروں گی ۔ ریحام خان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 13 دسمبر 2016 11:43

شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، باقی زندگی ملک کے لیے وقف کروں گی ۔ ریحام ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13دسمبر 2016ء) : نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا کہ میرا آئندہ شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں اپنی باقی کی زندگی ملک کے لیے وقف کروں گی اور ملک کی خدمت کروں گی۔ ریحام خان نے کہا کہ عورت کا نام ہی قربانی ہے۔ میں نے اپنی زندگی میں بے شمار قربانیاں دی ہیں اب وقت ہے کہ میں اپنے ملک کے لیے بھی قربانیاں دوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میری پہچان ہے کیونکہ اپنی دھرتی ماں ہوتی ہے اور مجھے پاکستان سے ہی پہچان ملی ہے۔

متعلقہ عنوان :