پاکستانی ٹی وی اینکر کی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو دھمکی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 13 دسمبر 2016 11:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13دسمبر 2016ء) : بھارت کی جانب سے پاکستا ن کو متعدد مرتبہ دھمکیاں موصول ہوئی ہیں جن پر پاکستان نے بھی بھارت کو منہ توڑ جواب دیا ۔ بھارت کی جانب سے ایل او سی پر جاری مسلسل فائرنگ اور اشتعال انگیزی کے بعد ایک پاکستانی ٹی وی اینکر نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو دھمکی دے دی ۔پاکستانی ٹی و ی اینکر کی یہ دھمکی سوشل میڈیا پر بہت مقبول ہو گئی ہے ۔

اس ویڈیو میںدیکھا گیا کہ کس طرح پاکستانی ٹی وی اینکر نے بھارتی وزیر اعظم کو خبردار رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے انہیں سنگین نتائج کی دھمکی بھی دی ۔ اینکر کا کہناتھا کہ بھارتی حکومت کشمیری بچوں سے ان کے آنکھوں کی روشنی چھین کر ، ایل او سی پر سفاکیت اور دہشتگردی کر کے نجانے مودی سرکار خود کو کیا سمجھنے لگی ہے؟ اینکر کا کہنا تھا کہ ہماری رفتار آپ کی سوچ سے بھی زیادہ تیز ،ہمارے ارادے آپ کی توقع سے زیادہ مضبوط اور ہمارے عزائم آپ کی نیت سے بھی زیادہ بلند ہیں۔

(جاری ہے)

زمین ، آسمان اور سمندر چاے جو بھی جگہ ہو ہر جگہ آگ اور خاک آپ کا استقبال کرے گی لیکن ہم یہ نہیں چاہتے کہ تاریخ میں آئندہ یہ پڑھایا جائے کہ ایک تھا بھارت اور ایک تھا نریندر مودی ۔ پاکستانی ٹی وی اینکر نے اپنے دبنگ انداز میں مودی کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: