قطر میں اصلاحات، متنازعہ ’کفالہ‘ سسٹم فوری طور پر ختم کرنے کا فیصلہ

منگل 13 دسمبر 2016 11:31

قطر میں اصلاحات، متنازعہ ’کفالہ‘ سسٹم فوری طور پر ختم کرنے کا فیصلہ
دوحہ: : ( اُردو پوائنٹ ،تازہ ترین ، 13دسمبر2016) : خلیجی عرب ریاست قطر نے مزدوروں کے حوالے سے اپنی تاریخ کی سب سے بڑی اصلاحات کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ان اصلاحات کے تحت اس متنازعہ ’کفالہ‘ نظام بھی فوری طور پر ختم کرنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے تحت غیر ملکی ورکرز کے لیے ایک مقامی کفیل کا ہونا لازمی ہوتا تھا۔

(جاری ہے)

وزیر محنت عیسیٰ بن سعد الجفالی النعائمی نے کہا کہ منگل تیرہ دسمبر سے ’کفالہ‘ کا نظام مکمل طور پر ختم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس نظام کی جگہ غیر ملکی کارکنوں کے حوالے سے ایک نیا نظام متعارف کروایا جائے گا۔ ایک اندازے کے مطابق قطر میں غیر ملکی کارکنوں کی تعداد 2.1 ملین ہے۔

متعلقہ عنوان :