طیارہ حادثے میں جاں بحق معروف نعت خواں جنید جمشید کی میت کی شناخت ہوگئی

جنید جمشید کی شناخت چہرے کے ایکسرے اور دانتوں کی ہسٹری سے ہوئی، ڈی سی اسلام آباد جنید جمشید کے ڈینٹل ایکسرے امریکا سے منگواکر شناخت کی گئی ، ان کی شناخت فرانزک ماہرین نے کی،ترجمان پمز جنید جمشید کی ڈی این رپورٹ کا انتظار کریں گے جو بدھ تک آئے گی، جنید جمشید کی نماز جنازہ جمعرات کو معین خان کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی ، تدفین جنید جمشید کی خواہش کے مطابق دارالعلوم کراچی میں کی جائے گی،ہمایوں جمشید

منگل 13 دسمبر 2016 11:38

طیارہ حادثے میں جاں بحق معروف نعت خواں جنید جمشید کی میت کی شناخت ہوگئی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے معروف نعت خواں جنید جمشید کی لاش کی شناخت ہوگئی۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور ترجمان پمزہسپتال نے جنید جمشید کی لاش کی شناخت کی تصدیق کردی ۔ ڈی سی اسلام آباد کے مطابق جنید جمشید کی لاش کی شناخت ان کے چہرے کے ایکسرے اور دانتوں کی ہسٹری سے کی گئی ۔

ترجمان پمز کا کہنا ہے کہ جنید جمشید کے ڈینٹل ایکسرے امریکا سے منگواکر شناخت کی گئی جب کہ ان کی شناخت فرانزک ماہرین نے کی جس کے بعد اب تک مجموعی طور پر 13 میتوں کی شناخت ہوچکی ہے۔دوسری جانب جنید جمشید کے بھائی ہمایوں جمشید کا کہنا ہے کہ ہم جنید جمشید کی ڈی این رپورٹ کا انتظار کریں گے جو بدھ تک آئے گی اور رپورٹ آنے کے بعد ہی میت کراچی لائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جنید جمشید کی نماز جنازہ جمعرات کو معین خان کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی جب کہ تدفین جنید جمشید کی خواہش کے مطابق دارالعلوم کراچی میں کی جائے گی۔اس سے قبل حادثے میں جاں بحق ہونے والی جنید جمشید کی اہلیہ نیہا کی بھی شناخت ہوچکی ہے جس کے بعد ان کی میت کو ورثا کے حوالے کردیا گیا ۔واضح رہے کہ 7 دسمبر کو پی آپی اے کی چترال سے اسلام آباد جانے والی پرواز حویلیاں کے قریب حادثے کا شکار ہوئی تھی جس کے نتیجے میں جہاز کے عملے سمیت تمام 47 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔