حویلیاں طیارہ حادثہ ، فرانسیسی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 13 دسمبر 2016 11:05

حویلیاں طیارہ حادثہ ، فرانسیسی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی

حویلیاں(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13دسمبر 2016ء) :حویلیاں طیارہ حادثے کی تحقیقات کے سلسلے میں فرانسیسی ٹیم جائے حادثہ پہنچ گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق چھ رکنی فرانسیسی ٹیم کے ہمراہ سیفٹی بورڈ کے اراکین بھی موجود تھے ۔فرانسیسی ٹیم نے جائے حادثہ پر جہاز کے ملبے کا معائنہ کیا ۔

(جاری ہے)

فرانسیسی ٹیم میں موجود فرانسیسی مینو فیکچررز اور ماہرین نے جہاز کے انجن اور دیگر حصوں کا بھی معائنہ کیا ۔ فرانسیسی ٹیم کو رینجرز کی سخت سکیورٹی میں جائے حادثہ پہنچایا گیا۔یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے پی آئی اے کی پرواز 661چترال سے اسلام آباد آتے ہوئے حویلیاں کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی تھی جس کے نتیجے میں جہاز کے عملے سمیت47 افراد شہید ہو گئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :