حکومت کو میرے مطالبات لازمی تسلیم کرنا ہوں گے ۔ بلاول بھٹو کا ٹویٹ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 13 دسمبر 2016 11:05

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13دسمبر 2016ء) :چئیر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ احتساب کا زارشہید بی بی کے بچوں سے بھیک منگوانے کا خواہشمند تھا ۔کہا گیا تھا کہ بی بی کے بچو ں کو بھیک منگوانے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو ے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پھر آج احتساب کا زار نرمی کی توقع کیوں کر رہا ہے؟انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہ کرنے سے چکوال جیسے واقعات ہوئے۔ حکومت کو میرے مطالبات تسلیم کرنا ہوں گے۔حکومت کو احتساب کا ڈر ہے تو نئی پیپلز پارٹی انہیں سڑکوں پر دیکھ لے گی ۔ا نہوں نے مزید کہا کہ حکومت نئی پیپلز پارٹی کو گو نواز گو کے نعرے لگاتے ہوئے دیکھے گی۔

متعلقہ عنوان :