سندھ پولیس نے کمپیوٹرائزڈ ڈرائیونگ لائسنس سسٹم متعارف کروادیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 13 دسمبر 2016 11:05

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13دسمبر 2016ء) : سندھ پولیس نے کمپیوٹرائزڈ ڈرائیونگ لائسنس متعارف کروا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ اللہ دینو خواجہ نے کمپیوٹرائزڈ ڈرائیونگ لائسنس سسٹم کا افتتاح کیا۔ ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کا یہ نظام نادرا سے آن لائن منسلک ہو گا۔ کمپیوٹرائزڈ نظام کے تحت لائسنس کی عالمی سطح پر تصدیق ہو سکے گی ، اور لائسنس گھر پہنچانے سے ایڈریس کی بھی تصدیق ہو گی ۔

(جاری ہے)

آئی جی سندھ نے بتایا کہ اس سسٹم میں ڈرائیونگ لائسنس کی ایک موبائل ایپ بھی متعارف کروائی گئی ہے ۔ صارفین موبائل ایپ سے ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق معلومات حاصل کر سکیں گے ۔ آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ لائسنس کے اس جدید نظام سے جعلی لائسنس رکھنے والوں کی شناخت میں آسانی اور جعلی لائسنس بنوانے کی روک تھام میں مدد ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ کمپیوٹرائزڈ نظام عوام کے لیے بہت معاون ثابت ہو گا۔

متعلقہ عنوان :