جدہ: شاہ عبدالعزیز یونیورسٹی میں مردانہ کمزوری کا علاج دریافت

منگل 13 دسمبر 2016 09:28

جدہ: شاہ عبدالعزیز یونیورسٹی میں مردانہ کمزوری کا علاج دریافت

جدہ: (اردو پوائنٹ تازہ ترین ،13دسمبر2016):ُ سعودی عرب کی معروف یونیورسٹی شاہ عبدالعزیز میں مردانہ کمزوری کے علاج کے حوالے سے خاصی پیش رفت سامنے آئی ہے ، دنیا میں عام طور استعمال ہونے والی دوا ویاگرا کے سائیڈ ایفکٹس آنے کے بعد اس شعبے میں نئی ادویا ت کی تیاری کے لیئے مختلف تجربات کیے جارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سعودی عرب کی شاہ عبدالعزیز یونیورسٹی کے ماہرین نے قاہرہ یونیورسٹی کے ساتھ مل ایک نئی دوا کے تجربات چوہوں پر کیئے ہیں ۔

جن کے بعد ماہرین کا کہناہے کہ وہ اس دوا کو بہت جلد انسانوں پر بھی آزمائیں گے ۔ اس دوا کے ویاگرا کی طرح کوئی سائیڈ ایفکٹس نہیں ہیں جبکہ یہ اس سے زیادہ موثر ہو گی۔ماہرین کا کہناہے کہ اس پر ابھی متعدد تجربات کرنے ہیں اس کے بعد ہی پتہ چلے گاکہیہ کب مارکیٹ میں دستیاب ہو گی ۔