ام القوین: خوفنا ک ٹریفک حادثے میں دو اماراتی نوجوان جاں بحق

منگل 13 دسمبر 2016 08:45

ام القوین: خوفنا ک ٹریفک حادثے میں دو اماراتی نوجوان جاں بحق

ام القوین : ( اُردو پوائنٹ ،تازہ ترین ، 13دسمبر2016) : ام القوین میں دو شہری ہولنا ک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے ۔تفصیلا ت کے مطابق دنوں شہری ایک کار میں تیز رفتاری کے ساتھ جا رہے تھے ۔تیز رفتاری کے باعث کا ر کا کنٹرول کھو بیٹھنے کے باعث کار کلابازیاں کھاتی ہوئی سڑک سے دور جا گری ۔

(جاری ہے)

حادثے کی اطلاع ملتے ہیں سول ڈیفنس کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں ۔ سول ڈیفنس کے عملے کا کہناہے کہ ان کے پہنچنے سے پہلے دونوں نوجوان جن کی عمریں 20،21سال بنتی تھی چل بسے تھے ۔ پولیس حکام کا کہناہے کہ دھند کے باعث سڑکوں پر پھسلن ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے بھی حادثات ہوتے ہیں ۔ان حادثات کو روکنے کے لیے ضروری ہوتا ہے کہ رفتار آہستہ سے آہستہ رکھی جائے ۔