دبئی : مستقبل کے لیے120ملین درہم لاگت کے 19نئے منصوبوں کی منظوری

منگل 13 دسمبر 2016 08:34

دبئی : مستقبل کے لیے120ملین درہم لاگت کے 19نئے منصوبوں کی منظوری

دبئی : (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،13دسمبر2016): دبئی کے حکمران شیخ راشد المکتوم نے گزشتہ روز دبئی اور اس کے گرردونواح میں بنائے جانے والے 19نئے منصوبوں کے لیے منظوری دے دی جس کے ساتھ ہی ان منصوبوں پر کام شروع کر دیاجائے گا۔ ان منصوبوں پر تقریباََ120ملین درہم لاگت آئے گی ۔نئے منصوبے سات حکومتی اداروں کی نگرانی میں بنائے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

منصوبوں کو مکمل کرنے کے لیے 14بین الاقوامی کمپنیوں سمیت متعدد اماراتی کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں۔

نئے منصوبوں کی وجہ سے متعدد نئی ملازمیتں پیدا ہونے کا امکان ہے ،جس میں صرف دبئی میں اماراتی شہریوں کے لیے 135نئی ملازمیتیں اگلے تین ماہ میں پیدا ہوں گیء ۔ان منصوبوں میں تعلیم ، انرجی ، ٹرانسپورٹ ، ٹیکنالوجی ، کنسٹریکشن ،سکیورٹی اور ہیلتھ کے شعبے شامل ہیں۔